ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا صنعتی سیکٹر کو بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 وفاقی حکومت کا صنعتی سیکٹر کو بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے صنعتی سیکٹر کو بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، رواں سال دسمبر تک پانچ سو سے زائد صنعتوں کو بجلی کے کنکشنز دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو دسمبر تک بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد گیس کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے، جبکہ ماہ مارچ تک درخواستیں دینے والی انڈسٹری کے کنکشن منقطع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل گیس سے بجلی کی پیداوار کرنے والی صنعتوں کے کنکشن منقطع کیے تھے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے صنعتی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی کے کنکشنز دینے کا حکم دیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ کیپسٹی چارجز کی ادائیگیوں کیلئے صنعت کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا، موسم سرما میں ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی جاتی ہے جس پر وفاقی حکومت نے بجلی کی جنریشن کے مطابق صنعتی سیکٹر کو بجلی دینے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب لیسکو میں سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے کروڑوں روپے مالیت کا ناقص میٹریل خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، ناقص میٹریل خریدنے کی وجہ سے کمپنی کو 49 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، لیسکو نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے 200 کے وی کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کی خریداری کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer