سٹی 42: جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ فاف ڈوپلیسی نے 69 ٹیسٹ میچزمیں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیسٹ کیریئر میں 40.02 کی اوسط سے4 ہزار 163 رنز بنائے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے 10 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں اسکور کیں ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے آخری ٹیسٹ پاکستان کے خلاف ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں فاف ڈوپلیسی نے 2 اننگز میں صرف 22 رنز بنائے ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، پانچ مزید غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بنے گئے ۔ایک امریکی کھلاڑی علی خان بھی پی ایس ایل سے منسلک ہو گئے ،علی خان اور آسڑیلوی سپنر فواداحمد اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ بن گئے ،کرس جارڈن کی جگہ آئرلینڈکے پال سٹرلنگ اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ بن گئے۔
فاف ڈپلیسی لیگ کے چند میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہو گئے، ڈوپلیسی چند میچز میں کرس گیل کی جگہ لیگ کاحصہ بنیں گے،ٹام کیڈمور کو پشاور زلمی نے منتخب کرلیاہے،کیڈمورلیونگ سٹون کو جگہ پشاور زلمی کاحصہ ہوں گے ۔