ناردرن کے ہاتھوں ایم سی سی کو شکست

17 Feb, 2020 | 10:31 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) ناردرن نے ایم سی سی کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں نو رنز سے شکست دے دی۔

ناردرن کے علی عمران نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاایچی سن کالج گراونڈ پر ایم سی سی کی دعوت پرناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، علی عمران 64 اور سرمد بھٹی 25 رنز بناکر نمایاں رہے،ایم سی سی کے روی بوپارہ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایم سی سی کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی،سمیت پاٹیل 39، روس ویٹلی 21 رنز بناکر نمایاں رہے، ناردرن کے منیر ریاض اور مبشرخان نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزیدخبریں