معروف برانڈز کی جعلی بوتلوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

17 Feb, 2020 | 09:01 PM

Arslan Sheikh

(عمران یونس)ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئےدروغہ والا میں جعلی کاربونیٹیڈ بوتلوں سے بھر ا ٹرک پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دروغہ والا میں کارروائی کےدوران1ہزار968مضر صحت جعلی بوتلیں ضبط کرکے تلف کر دی گئیں،معروف برانڈز کی نقلی کاربونیٹیڈ ڈرنکس سے بھرا ٹرک لاہورسے پتوکی سپلائی کیا جانا تھا، پکڑی گئی بوتلیں ناقص رنگوں،زہریلےکیمیکلز اور آلودہ پانی سے تیار کی گئی تھیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق عرفان میمن کےمطابق جعل ساز مافیا کیمیکلز اور فلیورزسے نقلی بوتلیں تیارکرکے دور دراز علاقوں میں سپلائی کرتا ہے،عوام سے گزارش ہے کہ صحت دشمن مافیا کےخاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں،گلی محلے یا گھر میں کسی بھی قسم کی خوراک تیار کرنے والی فیکٹری کی اطلاع فوراًپنجاب فوڈ اتھارٹی کودیں۔

گزشتہ دنوں    پنجاب میں ملاوٹ شدہ  دودھ پینے والے اضلاع کی فہرست بھی تیار کی گئی، پنجاب کے10 اضلاع کے شہری ملاوٹ شدہ  دودھ پینے پرمجبور ہیں جبکہ لاہوریئے ملاوٹ شدہ  دودھ پینے میں پہلے نمبر  ہیں، ملاوٹ شدہ  دودھ کی فہرست میں راولپنڈی، بہاولپور، گوجرانوالہ کےشہری شامل ہیں۔  مظفر گڑھ ،چنیوٹ، سرگودھا، ملتان ، اور اوکاڑہ میں بھی ملاوٹ شدہ  دودھ کی فروخت جاری ہے۔ وزیر اعلی کے اپنے ضلع میں بھی شہری ملاوٹ شدہ  دودھ پی رہےہیں.

لاہور میں  دودھ میں پاؤڈر کی سب سے زیادہ مقدار ملائی جاتی ہے،لاہوریے ڈیٹرجنٹ اور پانی سے ملاوٹ والا  دودھ بھی استعمال کر رہےہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ کرنیوالے اضلاع کی فہرست وزیراعظم آفس کو بھیج دی۔

مزیدخبریں