(عرفان ملک) ایس ایس پی مفخرعدیل کے فرارکی کہانی میں ایک نیاموڑ آگیا،مفخرعدیل کی تیسری بیوی بھی منظر عام پرآگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایس ایس پی مفخرعدیل کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا اسد بھٹی جو کہ عینی شاہد تھا,ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب ایس ایس پی مفخر عدیل اور ایڈووکیٹ شہباز تتلہ وہاں موجود تھے وہ عرفان نامی شخص نے تیزاب کے ڈرم مگوائے گئے تھے،عرفان نامی شخص ایس ایس پی مفخر عدیل کی تیسری بیوی عاسیہ کا ملازم ہے،پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں، گرفتار ملزم اسد بھٹی نے اعتراف کیا تھا تیزاب کاایک ڈرم روہی نالے پر پھینکا گیا تھا جس میں کپڑے بھی تھے، پولیس تاحال ان کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ ایس ایس پی مفخر عدیل ملزم قرار دیا جاچکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مفخر عدیل نے سی ایس ایس کی تیاری کے لیے ایک اکیڈمی بنا رکھی تھی جہاں وہ خواتین کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا، آسیہ اور عیزہ سے شادی رچائی، عیزہ سے تعلقات خراب رہنے لگے مگر جب اس کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد مفخر عدیل نے عیزہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنا لیے تھے۔
پولیس کا مزید کہناتھا کہ مفخر عدیل کے تمام اخراجات عیزہ برداشت کرتی تھی اور وقوعہ سے ایک روز قبل بھی 1 لاکھ روپے لے کر گئے تھے،فیصل ٹاؤن میں گھر لیا،25 ہزار وہ اپنی اہلیہ کو فرار ہونے سے پہلے واپس کر گئے تھے،جب تک مفخرعدیل کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی تمام شواہد ظاہر نہیں کئے جائیں گے،تحقیقات کا دائرکار مزید وسیع کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مفخرعدیل کی پہلی اہلیہ ناروال میں رہائش پذیر تھی، دوسری بیوی آسیہ سے شادی کی وجہ سے اس کی تیسری بیوی عیزہ سے بھی ناراضگی تھی، عیزہ کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد مفخر عدیل نے عیزہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنا لیے تھے،عیزہ ہی مفخر کا سارا خرچ بھی برداشت کرتی تھی،عاسیہ کو مفخر پچیس ہزار روپے ماہانہ خرچ دیتا تھا۔