ایس ایس پی مفخر عدیل کے پارٹی ہاؤس بارے نیا انکشاف

17 Feb, 2020 | 07:01 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) ماڈل ٹاؤن میں کرائے پر لیا گیا ایس ایس پی مفخر عدیل کا پارٹی ہاؤس پراپرٹی ٹیکس نادہندہ نکلا، محکمہ ایکسائز نے 25 فروری تک پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے پر مالک مکان کو گرفتار کرنے کا وارننگ نوٹس مرکزی دروازے پر چپساں کر دیا.
ماڈل ٹاؤن ایم بلاک میں واقع 126 نمبر گھر ایس ایس پی مفخر عدیل کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے شہ سرخیوں میں ہے اور آج گھر کے بارے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے کے گھر کا مالک پراپرٹی ٹیکس نادہندہ بھی ہے. محکمہ ایکسائز نے گھر کے مرکزی دروازے پر نوٹس قبل از گرفتاری چپساں کر دیا. مفخر عدیل نے ماڈل ٹاؤن ایم بلاک میں جو گھر کرائے پر اسکے ذمے پراپرٹی ٹیکس واجب ادا ہے متعدد نوٹسز کے باوجود ٹیکس جعمع نہیں کرایا گیا. 25 فروری تک پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرایا تو گرفتار ہوں گے۔

ضرور پڑھیں:

پولیس افسر کیس میں بڑی پیشرفت،شہباز تتلہ کے قتل کاانکشاف

مزیدخبریں