خلع کا معاملہ، گلوکارہ صنم ماروی کا عدالت میں اہم بیان

17 Feb, 2020 | 06:16 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق) فیملی سول جج افضل واہلہ نے گلوکارہ صنم ماروی کی طرف سے خلع کی بنیاد پر دائر دعوے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی، عدالت میں صنم ماروی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا عدالت نے صنم ماروی کے شوہر حامد علی کو حاضری کے لیے طلب کرلیا۔

فیملی سول جج کی عدالت میں صنم ماروی نے اپنے شوہرحامدعلی کے خلاف خلع کے دعوے میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس کے تین بچے ہیں اس کا شوہر حامد علی اس پر تشدد کرتا ہے بچوں کے سامنے بھی اس کو مارتا ہے اور گالیاں دیتا ہے وہ کافی عرصے سے تشدد برداشت کررہی ہے اب وہ مزید تشدد برداشت نہیں کرسکتی, عدالت سے استدعا ہے کہ اسے خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے۔

عدالت نے دعوے پر حامد علی کو جواب کے لیے کہا جس پر حامد علی نے جواب داخل کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ اس پر تشدد کے الزامات غلط ہے,وہ بھی صنم ماروی سے محبت کرتا ہے اور ساری فیملی اس سے پیار کرتی ہے, وہ بیوی اور بچوں کو باقاعدگی سے خرچا دے رہا ہے, عدالت خلع کی درخواست کو مسترد کرے .

عدالت نے جواب آنے پر صنم ماروی اور حامد علی کو طلب کیا، عدالت میں صنم ماری پیش ہوگی جبکہ حامد علی پیش نہ ہوا، عدالت نے صنم ماری کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید سماعت 19فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  فیملی کورٹ میں معروف گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کیلئے دعوی دائر کیا ہوا ہے، گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر  حامد علی کو فریق بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت  حامد علی سے شادی کی، ہمارے  تین بچے ہیں، شادی کے کچھ عرصے کےبعد شوہر کا رویہ تبدیل ہوگیا، شوہر بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم و ستم برادشت کرتی رہی مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

صنم ماروی فوک کلام کی جانی مانی گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چار چاند کوک اسٹوڈیو کے ’لگی بنا رین نہ جاگے کوئی‘ سے لگے، صنم ماروی نے سات برس کی عمر میں ہی گلوگاری شروع کر دی تھی۔

مزیدخبریں