(عثمان علیم) وحدت کالونی فلٹر کلینک میں صوبائی وزیر محکمہ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے مہم کا افتتاح کیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز وحدت کالونی فلٹر کلینک میں کیا گیا،افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر محکمہ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ڈپٹی کمشنر دانش افضال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر محکمک ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے فلٹر کلینک میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ صوبائی وزیر محکمہ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں 19 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کریں گی۔
شہر میں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری افراد سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔