غیرقانونی سب کیمپسزسےمتعلق اہم فیصلہ

17 Feb, 2020 | 04:55 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)پنجاب میں نجی جامعات کےغیرقانونی سب کیمپسزسےمتعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا،متعلقہ ڈویژن کےعلاوہ سرکاری جامعات کو سب کیمپس بنانےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نجی جامعات کےغیر قانونی سب کیمپسزسےمتعلق بڑھتی شکایات پرمحکمہ ہائرایجوکیشن نےاہم فیصلہ کیا ہے،جس کے مطابق نجی جامعات کےتمام سب کیمپسز بند کرانےکی پالیسی تیار کر لی گئی ہے، نجی جامعات کو آئندہ سب کیمپس بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، موجودہ سب کیمپسزمیں زیر تعلیم طلباء کو مین کیمپس میں منتقل کیا جائےگا۔

سب کیمپس کی بجائے نجی جامعات کو نیا چارٹر اپلائی کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ سرکاری جامعات کے سب کیمپسز کےلیےبھی رولز پرعملدرآمد کرایا جائےگا،مذکورہ پالیسی منظوری کےلیے جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی جائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پرائیویٹ یونیورسیٹیز کے سب کیمپسزپرپابندی کا معاملہ پر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیاتھا،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساجد ظفرڈال نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے طلباء کے مزید داخلوں پر پابندی عائد کردی  ہے،ان کا کہناتھا کہ یونیورسٹیوں کے غیرقانونی سب کیمپسز پر پابندی سے ان میں پڑھنے والے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ محکمہ نے یہ پابندی صرف طلباء کے مزید داخلوں پر لگائی ہے, تاہم غیرقانونی سب کیمپسزمیں زیرتعلیم طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے،اس معاملے پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا  تھا۔

مزیدخبریں