اکمل سومرو:یونیورسٹی آف لاہورکا 10 واں کانووکیشن،9 ہزار220 گریجویٹس میں سے228 گریجویٹس میں میڈلز تقسیم کیےگئے۔
لاہور یونیورسٹی کےدسویں کانووکیشن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطورچانسلر شرکت کی، کانووکیشن میں وائس چانسلریوایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم،ریکٹرڈاکٹر مجاہد کامران،چیئرمین بورڈ آف گورنر اویس رئوف،پیٹرن انچیف ایم اے رئوف اورنسرین سرور نےشرکت کی، کانووکیشن میں4ہزار241 ماسٹرز،4ہزار947 بی ایس آنرز اور 32 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔
گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ مسلم امہ کے حکمران حضرت عمررضی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کو فالو کریں،حکومت کی سوچ ہےکہ پیسوں کی وجہ سےکوئی تعلیم سےمحروم نہ رہے،انہوں نے چانسلر ہارڈ شپ سکالرشپ فنڈزقائم کرنےکا اعلان بھی کیا۔
کانووکیشن میں شریک طلبہ کہتے ہیں کہ حکومت سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء کےحقوق کا بھی خیال رکھے،پرائیویٹ اداروں کےگولڈ میڈلسٹ کوسکالر شپس ملنی چاہیں۔
لاہور یونیورسٹی کے دسویں کانووکیشن میں بہترین تعلیمی کارکردگی پر228 گریجویٹس میں میڈلز تقسیم کیے گئےجبکہ گورنر پنجاب نے گریجویشن سکرول پر دستخط کیے۔