پولیس افسر کیس میں بڑی پیشرفت،شہباز تتلہ کے قتل کاانکشاف

17 Feb, 2020 | 01:22 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)لاہور سے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،گرفتار ملزم اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کے قتل کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی مفخر عدیل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، گرفتار ملزم اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کے قتل کا انکشاف کر دیا، قتل ہوا لیکن ثبوت نہ مل سکا، مفخر عدیل کیس کی تفتیش اغواء سےقتل کےزاویوں پر شروع کردی، زیر حراست اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کےقتل کا انکشاف کردیا، اسد بھٹی کی نشاندہی پر تیسری بار فزیکل شواہد چیک کئے گئے، تیسری بار چیکنگ میں بھی ٹھوس شواہد ہاتھ نہ لگ سکے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ  اسد بھٹی کے انکشاف سچ ہونے کا انحصار شواہد پر ہے ، فیصل ٹاؤن گھر سے ملنے والے شواہد قتل ثابت کرنے کیلئےناکافی ہیں،جائے وقوعہ کو دھونے کی وجہ سے اہم شواہد ضائع ہوجانے کا خدشہ ہے ، جائے وقوعہ دھونے کے لئے واٹر باؤزر عباس لائن سے بلایا گیا تمام تر کوششوں کےباوجود لاش یا خون کے نمونے نہیں مل سکے ۔

گرفتار ملزم اسد بھٹی  نے اعتراف کیا کہ قتل میں ملوث نہیں،شواہد ضائع کرنے میں معاونت کی تھی،ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب پولیس ایس ایس پی مفخرعدیل کو بچانے میں مصروف ہے،14 فروری کو سی پی او کلوز کرنے کے باوجو مفخرعدیل کا تبادلہ دبائے رکھا،آئی جی نے 14 فروری کو بٹالین کمانڈر ون مفخرعدیل کو سی پی او کلوز کیا تھا،محبوب رشید کوبٹالین کمانڈر فور کوبٹالین کمانڈر ون کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ  ایس ایس پی مفخر عدیل 11 فروری سے غیر حاضر تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے قریبی دوست  اسد بھٹی کے موبائل سے7 فروری کو ہونےوالی پارٹی کی تفصیلات حاصل کرلیں تھیں، اسد بھٹی کی نشاندہی پر پارٹی گرلز اور منشیات فروشوں کے موبائل فون ٹریک بھی کئے گئے، شہباز تتلہ کےآفس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں جس سے پتہ چلا کہ شہباز تتلہ ایس ایس پی کے ساتھ اپنے دفتر سے گیا تھا جس کے بعد  ایس ایس پی مفخر عدیل سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ایس ایس پی نے عیاشی کے لیے لیا گیا۔

گھر پنجاب کانسٹیبلری کے واٹر باﺅزر اور10 ملازمین کی مدد سے پانی سے دھلوا دیا اور خود کہیں روپوش ہو گئے،پولیس نے مزید تحقیقات کیں جس میں پتہ چلا کہ ایس ایس پی شہباز تتلہ کے ساتھ انکا ایک اور ساتھی اسد بھٹی بھی موجود تھا جس کو پولیس نےگرفتار کرلیا تھا، اسد بھٹی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے،اب زیر حراست ملزم نے اعتراف کیا کہ  ایس ایس پی مفخر عدیل کے دوست شہباز تتلہ کو قتل کردیا گیا، قتل میں ملوث نہیں،شواہد ضائع کرنے میں معاونت کی تھی۔

مزیدخبریں