مذہب سے متعلق فلمیں اور ڈرامے بناؤں گا، حمزہ عباسی

17 Feb, 2020 | 12:18 AM

Malik Sultan Awan

(ذین مدنی )اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کئے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ مذہب سے متعلق فلمیں، دستاویزی فلم اور ڈرامے بنائیں گے۔

گزشتہ سال اداکاری چھوڑنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اِس بارے میں بتایا کہ وہ مستقبل میں کسی طرح کی فلمیں اور ڈرامے وغیرہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی خدمات الف جیسے ڈرامے کی طرح کے مواد بنانے میں سر انجام دینا چاہتا ہوں کیونکہ فلمسازی اور سینما گرافی وغیرہ بھی میڈیا کا ایک حصہ ہے اور میں اِس کے ذریعے اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور کا سب سے طاقتور ہتھیار میڈیا ہے اور ہم اِس کو استعمال کرتے ہوئے مذہبی مواد پر مختصر فلم، دستاویزی فلم اور ڈرامے وغیرہ بنا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں