ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

17 Feb, 2019 | 09:19 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، ایس پی ڈولفن بلال ظفر کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے 09 کاریں، 49 موٹر سائیکلیں، 08 موبائل فونز اور 54 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی، ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے  19 پسٹلز، 01 پمپ ایکشن،11 میگزین اور 150 گولیاں برآمد کیں، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے کرائم فائٹرز نے ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام سے چرس اور 53 لیٹر شراب برآمد کی۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے سے 959 زائد افراد کی مدد کی گئی، دوران پٹرولنگ 17 ہزار سے زائد گاڑیوں، 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں، 94 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ 1 وہیکل،14 سو 75 موٹر سائیکلیں اور 238 اشخاص کو کوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرئے ہوئے 03 وہیکلز اور09 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کیے گئے، ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 16 سو 44 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا جبکہ ون ویلنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12، آتش بازی پر7 اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر94 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ 16 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزیدخبریں