( سعدیہ خان ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بار پھردائیں اور بائیں بازو کی سیاست ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، جبکہ حکومتی وزرا کے اپوزیشن سے متعلق بیانات کو تشویشناک قراردے دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ( ن) کے ترجمان ملک احمد خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے حکمران جماعت کے وزرا کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو سعودی ولی عہد سے ملنے نہیں دیا جائے گا، جبکہ ماضی کی اپوزیشن جماعت نے چینی وزیراعظم اور ترکی کے صدر کی پاکستان آمد پر واک آؤٹ اور دھرنا دے کرکے ملکی معشیت کو نقصان پہنچایا تھا، ہم سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
میاں نوازشریف کی لندن روانگی سے متعلق پوچھے گے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ ڈیل کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میاں شہبازشریف کی رہائی کو بھی ڈیل سے منسوب کیا جارہا ہے جبکہ نیب کا کیس بہت کمزور تھا، میاں نوازشریف کی رپورٹس آنے پر ان کےعلاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی نظریہ دائیں اور بائیں بازو کی سیاست کے ساتھ ختم ہوا، فلاحی ریاست کیسی ہونی چاہیے موجودہ حکومت نہیں جانتی۔