ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو قطرے 10 سال تک کے بچوں کو پلانے کا فیصلہ

 پولیو قطرے 10 سال تک کے بچوں کو پلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سٹی 42 کی دستک پربالآخر حکومت جاگ اٹھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد پولیو کے قطرے 10 سال تک کے بچوں کو پلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، صرف اجلاس کرکے باتوں سے کام نہیں چلے گا، اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، انسداد پولیو کے اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا۔ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer