بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، عاطف اسلم کا نیا گانا بین کردیا

17 Feb, 2019 | 11:35 AM

Sughra Afzal

 (زین مدنی) پلوامہ اٹیک کے بعد پاکستانی فنکار بھارت میں دوبارہ بین ہونے لگے۔ ٹی سیریز نے حال ہی میں ریلیز کیا گیا گلوکار عاطف اسلم کا گانا بارشیں ان لسٹیڈ کردیا۔

لالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم جنہیں بھارت میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور وہاں مخالفت کے باوجود بھی بھارتی فلمساز ہدایتکار اور میوزک کمپنیز ان کے گانے ریکارڈ کرکے ریلیز کرتی ہیں۔ لیکن پلوامہ حملے کے بعد اب ٹی سیریز نے چند روز قبل عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا بارشیں ان لسٹیڈ کردیا ہے۔

اس گانے کو گلشن کمار نے ڈائریکٹ کیا اور اسے ٹی سیریز میوزک کمپنی نے ریلیز کیا تھا اور ٹی سیریز نے اب اس گانے کو ان لسٹیڈ کردیا۔

مزیدخبریں