فیکٹری ایریا میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

17 Feb, 2019 | 10:35 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (عابد چودھری) فیکٹری ایریا میں جائیداد کا تنازع  تین جانیں نگل گیا۔ سفاک ملزم نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجی کو بے دری سے قتل کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر مقتولہ کا بیٹا اور دوسری بہن زخمی بھی ہوئے۔

فیکٹری ایریا کے علاقے غازی روڈ پر تہرے قتل کی واردات ہوئی، جائیداد کے تنازع پر ملزم مقصود نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی 52 سالہ بہن نسرین اور اس کی 12 سالہ بیٹی بسمہ کو قتل کردیا۔ مقتولہ نسرین کا 8 سالہ بیٹا احمد بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔دوسری بہن 38 سالہ پروین بچانے آئی تووہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی  جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا۔  مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم  مقصود کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرکھول دیا، جس سےاس کا بھائی شاہد ہلاک جبکہ ایس ایچ اوسمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز بھی جنرل ہسپتال پہنچ گئے اور اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں