لاہور میں سستے گھر کہاں بنائے جائیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

17 Feb, 2019 | 10:00 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عمران یونس) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت لاہور میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے چار مقامات کا انتخاب کر لیا گیا۔

 ٹاسک فورس کو متعلقہ اراضی پر گھر یا فلیٹس تعمیر کرنے کے حوالے سے ایک ماہ میں لے آؤٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ابتدائی طور پر جو جگہ فائنل کی گئی ہے ان میں برکی روڈ، مراکہ ملتان روڈ، آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور ایل ڈی اے سٹی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمودالرشید نے پنجاب ہاﺅسنگ ٹاسک فورس کو متعلقہ جگہوں کے پی سی ٹو تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ برکی روڈ پر 3 ہزار کنال، ایل ڈی اے سٹی میں 5 سو کنال، آشیانہ میں 172 کنال اراضی کا پی سی ٹو بنے گا، جبکہ مراکہ ملتان روڈ پر محکمہ اوقاف سے لیز پر اراضی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ہاﺅسنگ محمودالرشید نے ٹاسک فورس کو متعلقہ اراضی پر گھر یا فلیٹس کی تعمیر کیلئے ایک ماہ میں لے آﺅٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لے آﺅٹ پلان کی تیاری کے بعد مارچ میں لاہوریوں سے گھروں کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

مزیدخبریں