پنجاب سمیت ملک بھر سے 42 افسران دوہری شہریت کے حامل نکلے

17 Feb, 2018 | 11:31 PM

Read more!

(علی ساہی) پنجاب سمیت ملک بھر سے 42 افسران دوہری شہریت کے حامل نکلے۔ ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے پانچ، پولیس کے چار اور پنجاب گورنمنٹ کے 33 افسران شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ سترہ سے اوپر کے افسران کی دوہری شہریت کے حوالے سے تفصیلات مانگی تھیں، اس حوالے سے موصول ہونے والی لسٹوں کے مطابق 42 افسران دوہری شہریت کے مالک ہیں۔ اس میں ایڈمنسٹریٹر سروس کے 5 افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ پولیس سروس کے 4 اور پنجاب حکومت کے 33 افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

پنجاب میں ایڈمنسٹریٹر سروس کے ڈاکٹر محمد اجمل کینیڈا اور محمد اسلم راؤ انگلینڈ کے شہری نکلے، پولیس سروس کے ایس ایس پی ہمایوں مسعود سندھو کے پاس کینیڈا کی شہریت جبکہ ڈی آئی جی زعیم شیخ انگلینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔

پنجاب گورنمنٹ کے لاہور کے 11 افسران بھی دوہری شہریت کے حامل نکلے جس میں ایگریکلچر انجنیئر طارق مقبول کینیڈا، سی ایم آئی ٹی کے تنویر رضا ساہو امریکہ کے شہری ہیں۔ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر کمیونیکیشن سلیم الرحمان، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر کمیونیکیشن محمد نسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر کمیونیکیشن سمیرا جمیل کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ پروفیسر مسز نبیل نثار اور منصور احمد بٹ کینیڈا کے شہری ہیں۔ گریڈ 18 کے رضاالرحمان عباسی اور گریڈ 17 کے محمد آصف بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ سیدہ ہماترمذی انگلینڈ اور ریحانہ منصور چیمہ آسٹریلیا کی شہریت کی حامل ہیں۔

مزیدخبریں