جس پر کرپشن ثابت نہ ہو اسے چور کہنا درست نہیں: مریم اورنگزیب

17 Feb, 2018 | 07:11 PM

Read more!

(عثمان ظہیر) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہو اسے چور ڈاکو کہنا درست نہیں۔

عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی ہو اسے چور ڈاکو کہنا درست نہیں سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے ثبوتوں کے صندوق بھرے، لیکن کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام یکے بعد دیگرے مانسہرہ، چکوال اور لودھراں الیکشن میں ووٹ دے کر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے رہے ہیں۔ ن لیگ نے لوڈ شیڈنگ، امن وامان اور معیشت کے تمام وعدے پورے کر دیئے۔ 2018 میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کا وعدہ پورا کریں گے۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ کچھ لوگوں کی سوچ تھی ن لیگ ٹوٹ جائے گی لیکن آج بھی نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز ایک ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے عائشہ گلالئی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کا بیان مضحکہ خیز ہے ان کی پارٹی قیادت نے انہیں الزام تراشی اور جھوٹ سیکھایا ہے جس نے سینٹ ٹکٹ کی آفر دی عائشہ گلالئی اس کا نام بتائے۔

مزیدخبریں