ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری ذرائع غزہ مذاکرات میں آج رات بریک تھرو کیلئے پر امید

Gaza Truce, Ceasefire talks, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مصری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات  میں آج کی رات اگلے مراحل طے کرنے میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات اس وقت مصر  میں مذاکرات جاری ہیں۔ 
روئٹرز نیوز ایجنسی نے منگل کی شام ایک رپورٹ ریلیز کی تھی جس مین بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ک غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے خود قاہرہ جا رہے ہیں۔ بعد میں نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان اور ایک عرب سفارت کار کی جانب سے رائٹرز کی اس رپورٹ کی تردید  کر دی گئی۔

اس کے بعد  روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے مصر کے دو سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے پر بات چیت کے لیے قاہرہ جا رہے ہیں۔ قاہرہ میں "اس وقت" حماس کے ساتھ مذاکرات کے باقی نکات پر کام کرنے کے لیے ایک میٹنگ جاری ہے۔

باقی اہم نکتہ حماس کا اس ضمانت کا مطالبہ ہے کہ کوئی بھی فوری معاہدہ بعد میں ایک جامع معاہدے کی طرف  لازماًلے جائے گا۔

مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیش رفت کر رہے ہیں، اور محسوس کرتے ہیں کہ آج کی رات اگلے مراحل طے کرنے میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید

اس سے پہلے اسرائیل کے وزیر کاٹر نے  کنیست کی فارن افئیرز اور ڈیفینس کی کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے یہ تصدیق کی کہ اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار معاہدہ کے بہت قریب پہنچے ہوئے ہیں،  حماس کے کسی رہنما نے بھی بتایا ہے کہ اگر نیتن یاہو نے رکاوٹ نہ ڈالی تو معاہدہ قریب ہے۔  
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے  پیر کے روز کنیسٹ کے قانون سازوں کو بتایا کہ اسرائیل غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کے "پہلے سے زیادہ قریب" ہے، جس سے عرب میڈیا کی ان خبروں کو تقویت ملی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں معاہدے کے امکانات کے متعلق بھاری امیدیں ہیں۔

  
 اسرائیل  یرغمالیوں کی رہائی کے ایک اور معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے،" کاٹز کے حوالے سے کہا گیا۔ کاٹز نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست مغویوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر امریکہ کے  ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد اتوار کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے تبصروں کی بازگشت کو جتنا کم کہا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔