سٹی42: محکمہ تعلیم سندھ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے دس دن کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن آج منگل کے روز کیا۔ اس نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں نے بھی سردیوں کی چھٹیوں کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں جبکہ بلوچستان میں اس مرتبہ تعلیمی اداروں میں کچھ زیادہ طویل چھٹیاں کی جا رہی ہیں۔