ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 2025 کیلئے  کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پی ایس ایل 2025 کیلئے  کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد حماد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  کے 10ویں ایڈیشن کے لیے  87 مقامی کھلاڑیوں  کی کیٹگری  تجدید کردی ہے جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری شامل ہیں کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیگیشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں ہوگا، اور ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہوگا۔

 پلاٹینم کیٹگری میں عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو  برقرار رکھا گیا ہےجبکہ تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز)  محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)  صائم ایوب (پشاور زلمی) اور  انٹرنیشنل  کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینیم کیٹگری میں ترقی دے دی گئی۔

 اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی ،  کراچی کنگز کے تین کھلاڑی،  اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے دو دو کھلاڑی شامل  ہیں جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل  ہے۔ 

 گولڈ کیٹگری میں 30 کھلاڑی شامل ہیں جن میں پشاور زلمی کے سات کھلاڑی , کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی اس کیٹگری کا حصہ بنے ہیں۔

 سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے چار گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ  پشاور زلمی کے تین کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔

 علاوہ ازیں، ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے تین، تین کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کے دو دو کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز  کے ایک،ایک کھلاڑی ہیں۔

کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔