انور عباس :وزیر خارجہ کی مصری وزیر خارجہ و ہجرت اور غیر ملکی امور کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج قاہرہ میں منعقدہ ڈی 8 وزارتی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ و ہجرت اور تارکین وطن مسٹر بدر عبدلطی سے ملاقات کی
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی 8 سربراہی اجلاس اور وزارتی اجلاس کی میزبانی پر مصری حکومت کو مبارکباد دی، انہوں نے گرمجوشی سے مہمان نوازی پر وزیر خارجہ عبدلطیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے کثیر جہتی تعلقات کو سراہا، دونوں وزراء نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی اور مغربی کنارے میں مظالم سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
فریقین نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر شدید تنقید کی،انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ معصوم فلسطینی جانوں کے مزید ضیاع کو روکا جا سکے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے اور مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اس کی سفارتی کوششوں کے لیے مصر کے کردار کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جون 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل، متصل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی واضح حمایت کا اظہار کیا۔