سٹی42: نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی فوج ماؤنٹ ہرمن پر اس وقت تک رہے گی جب تک اسرائیل کی سکیورٹی کا کوئی اور انتظام نہیں مل جاتا۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بات آج منگل کی صبح ماؤنٹ ہرمن کے شامی کنارے پر کھڑے ہو کر کہی۔ بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس چوٹی پر رہے گا "جب تک کوئی دوسرا انتظام نہیں مل جاتا جو اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت دیتا ہو۔"
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ یہ جگہ پرانی یادوں کو واپس لاتی ہے۔
نیتن یاہو نے اپنی فوج کی نوکری دوران سابق وزیر اعظم گولڈامئیر کی حکومت کے دوران شام اسرائیل جنگ میں ماؤنٹ ہرمن پر اسرائیل کے قبضہ کے دنوں کی یاد کو دہراتے ہوئے کہا، "میں یہاں 53 سال پہلے اپنے سپاہیوں کے ساتھ سیرت متکل گشت پر تھا،" وہ کہتے ہیں۔ "جگہ تبدیل نہیں ہوئی ہے، یہ وہی جگہ ہے، لیکن اسرائیل کی سلامتی کے لیے اس کی اہمیت کو حالیہ برسوں میں اور خاص طور پر حالیہ ہفتوں میں شام میں رونما ہونے والے ڈرامائی واقعات سے مزید تقویت ملی ہے۔ ہم بہترین انتظامات کا تعین کریں گے جو ہماری سلامتی کو یقینی بنائے گا۔‘‘
نیتن یاہو کا ماؤنٹ ہرمن سے" دراصل واپس آنے کی یقین دہانی" جیسا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کے لئے حماس کے ساتھ بات چیت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف شام کی ہئیت تحریر کی دمشق میں موجود قیادت تمام ساتھی باغی گروہوں کو غیر مسلح کر کے انہیں شامی آرمی کا حصہ بنانے کے منصوبے کا اعلان کر رہی ہے اور یورپی یونین شام کی اب تک دہشتگرد تصور کی جا رہی نئی قیادت کو قبول کرنے کے لئے ان کی طرف سے مثبت اقدامات کئے جانے کے انتظار کے متعلق واضح بیانات دے رہی ہے۔