اسرار خان : پنجاب پولیس نے06 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب مزید 06 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے،پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم 06 مجرمان کو متحدہ عرب امارات سے لے کر پاکستان روانہ ہوچکی ہے ۔ کچھ دیر میں لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی،مجرم اشتہاری قیصر محمود قتل کے مقدمہ میں 10 سال سے تھانہ صدر کامونکی گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، مجرم اشتہاری بابر وسیم شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 2 سال سے تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کو مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری عبدالحسیب خان قتل کے مقدمہ میں 2 سال سے تھانہ سول لائن گوجرانوالہ کو مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری ذیشان نے تھانہ مخدوم رشید ملتان کے علاقہ میں شہری کو قتل کیا ، 16 برس سے مطلوب تھا ۔مجرم اشتہاری ندیم افضل نے تھانہ کنجاہ گجرات کی حدود میں شہری کو قتل کیا، 03 برس سے مطلوب تھا،مجرم اشتہاری تاج رسول شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے اور فائر مار کر زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے تمام ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کامیاب کارروائی پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شابا ش دی
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے مزید خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے