ویب ڈیسک : جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں عمارت گرنے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں اسرائیلی فوج کا ریزرو میجر اور ریزرو اسٹاف سارجنٹ شامل ہیں۔ جس عمارت میں اسرائیلی فوجی موجود تھے وہ پرانی اور خستہ حال تھی اور اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کہیں اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزرز کی آمد و رفت کے نتیجے میں تو عمارت منہدم نہیں ہوئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری لڑائی میں اب تک 818 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 386 غزہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ مجموعی طور پر 5 ہزار 490 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔