عمران خان نے اپنی سول نافرمانی کی کال واپس لے لی

17 Dec, 2024 | 09:37 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی سول نافرمانی کی کال واپس لے لی۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر  بانی کی بہن علیمہ خان نے منگل کی شام انکشاف کیا کہ  پارٹی نے بانی سے کہا ہے کہ سول نافرمانی پر تھوڑے دن رک جائیں، اس پر بانی مان گئے۔

علیمہ خان نے کہا، عمران خان نے کہا کہ مجھے ملک کی فکرہے میں تھوڑے دن انتظار کرلیتا ہوں۔ حکومت میرے یہ 2 مطالبات پورے کردے، انہوں نے یہی مطالبات دے کر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو حکومت کی طرف بھیجا ہے۔

بانی نے کہا، اگرمیرے دو مطالبات نہ مانے گئے توسول نافرمانی کی کال دوں گا۔ علیمہ خان نے کہا کہ دو مطالبے (9 مئی 2023 کو  ریاستی تنصیبات اور شہیدوں کی یادگاروں، تھانوں اور دیگر مقامات پر پر تشدد حملوں کی تحقیقات کیلئے)  جوڈیشل کمیشن اور تمام بے گناہ لوگوں کی رہائی کے ہیں، یہ مطالبے نہ مانے تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں باہر  سے ڈالر بھیجنے والوں کو ریمٹینسز روکنے کی کال دے دوں گا۔

Caption  علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں  اور  نیوز کیمروں کے سامنے کہا،  پی ٹی آئی کو لندن پلان کے تحت کرش کیا گیا لیکن 8 فروری کو لوگوں نے ان کو دھوکا دے دیا۔ انہیں آٹھ فروری کو شاک ملا تو انہوں نے نو فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر لیا۔ علیمہ خان نے 26 نومبر کو لاشوں کی کہانی بھی سنائی۔ یہ کہانی سنانے پر وفاقی حکومت مقدمات بنا کر گرفتاریاں کر رہی ہے۔

عمران خان نے 14 دسمبر سے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کی پارٹی نے اس اعلان پر عمل نہیں کیا، اس کی بجائے انہوں نے  بانی سے سول نافرمانی کی طرف نہ جانے کے لئے کہا اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیا۔ ایک ہفتے سے پہ ٹی آئی کی قیادت حکومت سے عمران خان کے "مطالبات" پر "مذاکرات" کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور تقریباً ہر لیدر یہ بتا رہا ہے کہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور مذاکرات شروع ہونے والے ہیں، اس کے برعکس وزیر دفاع خواجہ آصٖ نے کل پیر کے روز  نیوز چینل پر اور آج منگل کے روز  پارلیمنٹ میں واضح الفاظ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

حکومتی ذرائع  کہہ رہے ہین کہ بانیدھمکیوں کے ذریعہ بلیک میل کر کے جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں، جو وہ مانگ رہے ہیں وہ دینا حکومت کے بس میں ہی نہیں کیونکہ ان کے  خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔

مزیدخبریں