اویس کیانی :ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کے لیے تیار ہو جائیں،اوگرا نے گیس قیمتوں میں اوسط 25.78 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی
اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا،سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے اوسط 25.78 فیصد اضافہ منظوری دے دی گئی ، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیےاوسط 8.71 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ، سوئی سدرن کا اوسط ٹیرف 1762.51 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری کرلی گئی ، سوئی ناردرن کا اوسط ٹیرف 1778.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ،
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا،گیس کمپنیوں ںے گیس قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافہ مانگا تھا،اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی،گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے ٹیرف میں اضافہ مانگا تھا