متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، پاکستان اور امارات دونوں برادر ممالک ہیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف

17 Dec, 2024 | 09:01 PM

 انور عباس : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد  کیا گیا، تقریب  میں صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف شریک ہوئے ۔وزیر اعظم نے  امارت کو برادر ملک قرار دے دیا 

 متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع خواجہ آصف ، طارق فاطمی ، سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے ۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔متحدہ عرب امارات کے حوالے سے مختصر دستاویزی ویڈیو چلائی گئی۔

سفیر متحدہ عرب امارات حماد عبید الزابی نے کہامتحدہ عرب امارات اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں،دونوَں ممالک میں باہمی تعاون کے فروغ کی بہت گنجائش ہے۔پاکستان اور متحدہ عرط امارات کی دوستی میں اضافہ ہو گا۔پچھلی پانچ دہائیوں متحدہ عرب امارات میں امن استحقام اور خوشحالی ہے ،ہماری پاکستان کے ساتھ شراکت داری ہے ۔مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون موجود ہے ۔حکومت پاکستان کی سپورٹ پر شکر گزار ہوں 

وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کو شیخ زید النہیان نے مضبوط کیا،اب اس عظیم کام کو شیخ محمد بن زید اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدآ ْگے بڑھا رہے ہیں، متحدہ عرب امارات کی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کی حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،ہم باہمی تجارت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں،آئی ایم ایف کے حالیہ پروگرام میں کامیابی ان کی حمایت کے بغیر ممکن نہ تھی،پاکستان اور امارات دونوَں  برادر ممالک ہیں۔پاکستانیوں کے لیے ویزا سہولت دوبارہ کھولی جا رہی  ہے،اس میں متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد کا اہم کردار ہے

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،یوم الاتحاد میں شرکت پر مسرت ہے،پاکستان اور امارات ایک تاریخی بندھن مین بندھے ہیں،متحدہ عرب امارات کے قیام سے 6 ماہ قبل سفیر بھیجے جانا پاکستان کی گہری دوستی کا ثبوت ہے،متحدہ عرب امارات پاکستان کا انتہائی اہم پارٹنر ہے،یہ شراکت داری 1.8 ملین پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی سے مستحکم ہو رہی ہے،ہم امارات کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی, قابل تجدید توانائی, زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہشمند ہیں،اقتصادی تعاون امارات کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل سہورٹ کا عکاس ہے،اس موقع پر ہم متحدہ عرب امارات کی ترقی کو سراہتے ہیں

مزیدخبریں