ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستی بجلی کی فراہمی ، پنجاب حکومت کی اہم منصوبوں پر ورکنگ شروع

سستی بجلی کی فراہمی ، پنجاب حکومت کی اہم منصوبوں پر ورکنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : حکومت پنجاب  نے  شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوششیں   مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا 
سستی بجلی کی پیداوار کے لئے متعدد منصوبوں پر بیک وقت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب نے سستی بجلی کے اہم منصوبوں پر ورکنگ شروع کر دی
سستی بجلی کے لئے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کرنے کا بھی  فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کو پہلے ہی سولر سسٹم فراہم کئے جارہے ہیں
اگلے مرحلے میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے طریقہ کار کو اختیار کیا جائے گا، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے موزوں مقامات یعنی ونڈ کوریڈور کی نشاندہی کے لئے ہدایات دے دی گئیں ۔ ونڈ کوریڈور کے لئے ماضی میں موزوں مقامات کی نشاندہی والی فائلیں کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔ ونڈ انرجی کے لئے سرمایہ کاری پر غیرملکی کمپنیوں کو پرکشش ترغیبات دینے پر ورکنگ کا آغازکردیا گیا ہے ۔ ڈنمارک کی ونڈ انرجی پیدا کرنے والی دنیا کی نمایاں کمپنی سے رابطہ کرنے پر  بھی غور کیا جارہا ہے ۔
غیر ملکی کمپنی پہلے بھی پنجاب میں کام کر چکی  ہے ، جنوبی پنجاب میں واقع ممکنہ ونڈ کوریڈور سے بجلی کی پیداوار کے وسیع مواقع موجودہیں