زاہد چوہدری :حکومت نے نرسنگ کالجز میں شام کی شفٹ میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی۔
شام کی شفٹ میں 15 نرسنگ کالجز میں 1400 سیٹیں مختص کر دی گئیں ، شام کی شفٹ میں نرسنگ میں داخلہ پر وظیفہ اور ہاسٹل میں رہائش نہیں ملے گی۔ایف ایس سی کے نمبروں پر نرسنگ کالجز کا صبح اور شام کی شفٹ کا میرٹ بنے گا،نرسنگ کالجز میں مارننگ یا شام کی شفٹ میں داخلے کیلئے عمر کی حد 35 برس مقرر کردی گئی ۔نرسنگ کالجز مارننگ شفٹ میں داخلے کیلئے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئیں،شام کی شفٹ میں داخلوں کا شیڈول ڈی جی نرسنگ کو جاری کرنے کی ہدایت کردی
ذرائع کے مطابق مارننگ شفٹ کے داخلے مکمل ہونے پر شام کی شفٹ میں داخلے ہوں گے، شام کی شفٹ نرسنگ کی کمی دور کرنے کیلئے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا