ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  علی امین گنڈاپور کے  ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنت گرفتاری 

Ali Amin Gandapur, arrest warrants, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: منگل کو  ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا۔  کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔

 خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ملزم کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے اسد فاروق نے کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

تھانہ گولڑہ پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک ہونے کا مقدمہ درج کیا۔