سٹی42 : سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے،ایک تولہ سونے کی قیت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 2100 روپے اور دس گرام سونا 1800 روپے سستا ہوگیا، صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر سستا ہوکر 2637 ڈالر فی اونس تک گرگیا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے پر آگیا اور 10 گرام سونا 1800 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے پر آگیا ہےجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے پر برقرار رہی ہے۔