پہلا ون ڈے؛ ساؤتھ افریقہ کے 239, پہلا گرین شرٹ دوسرے اوور میں آؤٹ

17 Dec, 2024 | 05:08 PM

Waseem Azmet

سٹی42: ساؤتھ افریقہ کے پارل شہر کے یورولکس بولینڈ پارک میں  پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے پہلے ون ڈے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم اچھا آغاز کرنے کے باوجود 250 رنز بنا پائی۔ پاکستان کو ساؤتھ افریقہ ٹؤر کا  پہلا ون ڈے میچ جیتنے کے لئے  240 رنز بنانا ہیں۔ پہلا گرین شرٹ دوسرت اوور میں  کلین بولڈ ہو گیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں پہلے بیتنگ کرتے ہوئے میزبانوں نے ابتدا ہی مہمانوں کی پٹائی  کی  اور چھ رنز  فی اوور کا رن ریٹ حاصل کر لیا جو مسلسل بڑھ رہا تھا  لیکن اوپر تلے چار وکٹیں گرنے کے بعد پروٹیز رن ریٹ برقرار نہ رکھ سکے۔

بعد مین کلاسن نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کے  بحال ہونے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

اوپنت ریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور اوپنر ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔

پاکستانی باؤلرز کی پرفارمنس

 پاکستان کی جانب سے اٹیک معمول کے مطابق شاہین سے کروایا گیا جنہیں پہلے اوور مین چوکا لگا، شاہین آفریدی پہلی چار گیندیں ڈوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن پانچویں گیند پر ٹونی نےانہیں چوکا مار دیا اور اگلی گیند شاہین نے وائیڈ کر دی۔ نسیم شاہ نے دوسرے اینڈ سے باؤلنگ کی تو ریان رکیلٹن نے دوسری ہی گیند پر نسیم شاہ کو چوکا مار دیا۔  اس کے بعد تاہم شاہین نے دوسرا اوور زرا سنبھل کر لیا اور میڈن اوور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تین اوورز کے بعد ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ 12 تھا۔ اس کے بعد  نسیم شاہ نے کسر پوری کروا دی، ان کو پہلی چار گیندوں پر تین سنگلز پڑیں اور پانچویں گیند پر  ریان رجئکٹن نے چوکا مار دیا۔  چار اوورز کے بعد پروٹیز کا مجموعہ  18 رنز تھا۔ 

باؤلنگ کا پہلا سپیل ختم ہونے کے بعد کھیل کا پانسہ اس وقت پلتا جب کیپٹن رضوان نے بال سلمان آغا کو دی۔  سلمان نے  10ویں اوور مین اوپنر زورزی کو بولڈ کیا،  12 ویں اوور مین سلمان نے دوسرے اوپنر ریان رکلٹسن کو بھی بولڈ کر دیا۔  14 وین اوور مین پروٹیز کا ایک اور برٓ بیٹ ڈوسن بھی سلمان آغا کا شکار ہو گئے۔  ڈوسن صرف 8 رنز کا اضافہ کر پائے تھے۔ ڈوسن کے پویلین جانے کے بعد پروٹیز سخت دباؤ میں آ گئے،  اسی اوور مین ٹرسٹن سٹبس بھی سلمان کا شکار ہو کر صرف ایک رن بنا کر واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔ 

سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا اکانومی ریٹ 8 اوورز کے لئے 4 رہا۔  ابرار احمد نے 2 وکٹیں لیں تاہم اکانومی کے  میزان مین وہ سب سے کامیاب گرین شرٹ نکلے، انہیں 10 اوورز میں 32 رنز پڑے۔ ، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک  وکٹیں لی۔ دونوں کا اکانومی ریٹ ساڑھے چار سے اوپر رہا۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف آج شام سب سے زیادہ پٹنے والے باؤلر رہے، نسیم شاہ نے 6.67 اور حارث  نے   چھ  اکانومی ریٹ دیا۔

 پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم 
 میزبان جنوبی افریقا کے  ساتھ  پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ٹاس

ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن ایڈن مارکرم نے پہلے بے مروتی کے ساتھ ٹاس جیتا پھر  ٹونی ڈی زوری اور ریان رکیلٹن کو بیٹ دے کر بھیج دیا جنہوں نے پہلے ہی اوور سے مہمان باؤلرز کی پٹائی کا آغاز کر دیا۔

پاکستان کے کیپٹن محمد رضوان میچ کے ٹاس کو غیر اہم قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹاس کوئی بھی جیتے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی

جنوبی افریقہ کی الیون: ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، راسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم (سی)، ٹرسٹن اسٹبس، ہینرک کلاسن (ڈبلیو)، مارکو جانسن، اینڈائل فیہلوکوایو، کاگیسو ربادا، اوٹنیل بارٹمین، تبریز شمسی۔

اپ ڈیٹ -

 جنوبی افریقہ کے لیے لائن اپ میں دیر سے تبدیلی کی گئی ہے  کیوں کہ ایسا لگتا ہے کہ کیشو مہاراج نے وارم اپ کے دوران نگل پکڑ لیا ہے اور پلےنگ الیون میں ان کے متبادل کے طور پر اینڈائل پھہلوکوایو کی تصدیق ہو گئی ہے۔

 پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور  عبداللہ شفیق بیٹنگ شروع کر چکے ہیں۔ پہلے اوور میں صائم ایوب نے 6 گیندوں سے 2 رنز بنائے  تمام گیندیں خود کھیلیں، دوسرا اوور مارکو جینسن کا تھا اور عبداللہ نے  کوئی رن بنائے بغیر  تین گیندوں کا سامنا کیا اور چوتھی گیند پر عبداللہ کلین بولڈ ہو گئے۔ 

ون ڈاؤن تجربہ کار بیٹ بابر اعظم آئے ہیں جنہوں نے  کیگیسو  ربادا کے دوسرے اوور میں محتاط  سنگل کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ صائم نے اس اوور مین ربادا کو چوکا مارا۔  مارکو جینسن کو اپنے دوسرے اوور مین صرف ایک رن پڑا۔ چار اوورز کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ   11 ہے جن میں سے 9 رنز صائم کے ہیں۔ 

مزیدخبریں