ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آگ پاکستان میں گھس آئی، پاکستانی انتظامیہ نے پھرتی سے بجھا دی

 بھارتی آگ پاکستان میں گھس آئی، پاکستانی انتظامیہ نے پھرتی سے بجھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: منگل کے روز   ہندوستانی سرحد سے شروع ہونے والی تباہ کن آگ 8 کلومیٹر تک پھیل گئی اور بڑھتے بڑھتے پاکستانی علاقہ میں بھی پہنچ گئی۔ عمر کوٹ ضلع میں  بھارت کے ساتھ سرحد سے  بش فائر پاکستانی علاقہ کے اندر آ گئی تو پاکستانی فائر فائٹرز نے  متاثرہ علاقوں میں پہنچنے تاخیر نہیں کی۔ تاہم اس کے باوجود آگ نے کئی دیہات میں تباہی مچا  دی۔

آگ نے نپلو، سومو سمہ اور کھوکھراپار سمیت کئی دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کچے مکانات اور جھونپڑیاں تباہ ہو گئیں۔

خشک سوکھے پتوں، درختوں اور جھاڑیوں نے آگ کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ بھارتی سرحد کے ساتھ تین الگ الگ مقامات سے شروع ہوئی اور اب تحصیل عمرکوٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عمرکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے آگ بجھانے والی ٹیموں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

آگ ہوا   کی وجہ 8 کلومیٹرز  رقبہ تک پھیلی اور کچے گھروں اور جھونپڑوں کو معمولی نقصان پہنچایا۔