ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ ٹور کا پہلا ون ڈے میچ؛ گیارہ گرین شرٹس کے نام اناؤنس ہو گئے

Eurolux Boland Park, South Africa vs Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ساؤتھ افریقہ کے ساتھ پہلا ون ڈے میچ کیھلنے کے لئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 

پاکستان اپنے ساؤتھ افریقہ ٹؤر کے دوسرے مرحلہ میں میزبان ٹیم کے ساتھ تین ون ڈے میچ کھیلے گا، پہلا میچ آج ہی  پارل شہر کے یورولکس بولینڈ پارک میں ہو رہا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سیریز وائت واش ہونے کے لیبل سے بچ گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچ ہوئے تھے دونوں ہی رضوان الیون ہار گئی۔  ان میچوں مین شکست کے متعلق کیپٹن رضوان نے کہا کہ دراصل ہماری توجہ ون ڈے کرکٹ پر ہے کیونکہ چیمپئینز ٹرافی ون ڈے فارمیت ہے اور ہمین ون ڈے میچوں پر توجہ دے کر ٹرافی کیلئے تیاری کرنا ہے۔ اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے اور پہلا میچ  آج پارل میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی آج کھیلنے والی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

میچ آج شام 5 بجے شروع ہوگا۔