درنایاب: چیف سیکرٹری زاہد اختر نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا
چیف سیکرٹری نے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا سائل نہ ہونے پر ڈی جی آفس آگئے،ڈی جی آفس میں چیف سیکرٹری پنجاب کو اصلاحات پر جامع بریفنگ دی گئی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈی جی ، چیف انجینئرز ، ٹاؤن پلانرز سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے ۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سٹیٹس کی آن لائن دستیابی اور ریکارڈ کی سفٹنگ ایک سنگ میل ہے،چیف سیکرٹری نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مزید آسان اور مکمل آئی ٹی بیسڈ کرنے کی ہدایت کی ۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف سیکرٹری کوفیسلٹیشن سنٹر میں اصلاحات بارے بریفنگ دی،چیف سیکرٹری کی ایل ڈی اے کو کمرشل نقشوں کی منظوری کو بھی جلد آن لائن کرنے کی ہدایت کی ۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ایل ڈی اے آئی ڈنٹیفکیشن سیل کا بھی دورہ کیا،طاہر فاروق نے زیر تعمیر سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کنٹرول روم بارے بھی بریفنگ دی،چیف سیکرٹری پنجاب نے ایل ڈی اے سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کیڈی جی ایل ڈی اے نے ریونیو جنریشن اور جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی،چیف سیکرٹری نے 850 کنال ایل ڈی اے قیمتی پراپرٹی واگزار کرانے کے اقدام کو سراہا،چیف سیکرٹری کی ایل ڈی اے کواپنی سکیموں میں ٹائٹل اونرشپ یقینی بنانے اورایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ، جی ون مارکیٹ، گلبرگ سکیم،سبزہ زار میں کمرشل زون سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایم ڈی واسا، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ، چیف آئی ٹی آفیسر، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی