وکلاء اور سائلین کے لیے بڑی خبر ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کہچری کے متعلق تنازع حل کردیا

17 Dec, 2024 | 04:13 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : وکلاء اور سائلین کے لیے بڑی خبر ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے ماڈل ٹاؤن کہچری کے متعلق تنازع حل کردیا ،شہر میں تمام سول عدالتوں کو ایک ہی جگہ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،ایوان عدل کے قریب چار جوڈیشل ٹاور تعمیر کیے جائیں گے، وکلاء برادری  چیف جسٹس کے فیصلے سےخوش ،،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے اظہار تشکر کا اظہار جارہا ہے  .

گزشتہ برس سول عدالتوں کو شہر کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا گیا تھا جس پر وکلاء نے وقفے وقفے سے عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ یہ تنازع آخر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوشوں سے حل ہوگیا ،، چیف جسٹس  عالیہ نیلم  نے شہر میں جوڈیشل ٹاور کی تعمیر بارے بار نمائندوں کو آگاہ کر دیا ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی کاوش سے بار ایسوسی ایشن کو فراہم کئے گئے 262.5 ملین فنڈز کے اجرا بارے بھی آگاہ کیا، اینڈپنڈنٹ  اور پروفیشنل گروپوں کےوکلاء  کی جانب سے  بھر پور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون اور سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے سول عدالتوں کو شہر میں ایک جگہ منتقل کرنے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ,صدرِ لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ اور صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ مس  عالیہ نیلم نے وکلا تنظیموں کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا، چیف جسٹس کے فیصلے سے وکلاء برادری بہت خوش یے، چیف جسٹس کے اس اقدام سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی ,چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون ،سابق صدر ہائی کورٹ بار حفظ الرحمان چوہدری ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق ،وائس چیئرمین پنجاب بار چوہدری بابر وحید ،صدر لاہور بار منیر حسین  بھٹی اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ سمیت دیگر وکلاء رہنماء شامل تھے،انڈیپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے وکلا رہنماؤں نے چیف جسٹس کی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین کیا.

مزیدخبریں