ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے

سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حماد انگاریہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ہیں، ان کی دوسری بیٹی اقصی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

نواسی ائرا کی پیدائش پر  شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنی بیٹی اقصی اور داماد نصیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر  شاہد آفریدی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا، "الحمدللہ اللہ تعالی نے اقصی اور نصیر کو خوبصورت نعمت سے نوازا ہے۔" یہ خوشی کا موقع نہ صرف شاہد آفریدی کیلئے بلکہ پورے خاندان کیلئے بھی ایک خاص لمحہ ہے۔

شاہد آفریدی کے مداح اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی اس خوشی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔