سعید احمدسعید: اپریل 2024 میں ملت ایکسپریس ٹرین میں خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، ریلوے ہیڈکوارٹر نے 8ماہ کے بعد انکوائری رپورٹ مکمل کر لی۔
تفصیلات کےمطابق سی ای او ریلویز نےحتمی رپورٹ کی منظوری دے دی، رپورٹ میں واقعہ پر ریلوے پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں غلطیوں کا انکشاف ہوا، رپورٹ میں 5افسران و ملازمین کو بغیر کسی ثبوت کے شامل کرنے پر بری کردیا۔
رپورٹ میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار میر حسن کو مجرم قرار دیا گیا، ڈیوٹی غفلت برتنے پر شوکاز دینے اور محکمہ کارروائی کرنے کی ہدایات کی گئی۔
ڈی ایس ریلوے کو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایات جاری، ٹرین کے ایس ٹی ای رضا حسین ملک اور اصغر علی مہر کو وارننگ دی گئی۔