ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہوں گے، فیس کتنی مقرر؟

اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہوں گے، فیس کتنی مقرر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہوں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی توثیق کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلحہ لائسنس پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کمپیوٹرائزڈ ہوں گے،سکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کو پنجاب آرمز رولز 2023 کے مطابق فیس ادا کرنی ہو گی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کی توثیق و کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے،اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا مراسلہ سیکشن آفیسر جوڈیشل کی جانب سے بھجوایا گیا
پہلے مرحلے میں انفرادی اسلحہ لائسنس مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کیے گئے تھے
انفرادی اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے 31 دسمبر 2020 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی