جنیدریاض:ضلع سطح پر کامیاب امیدواروں کے نتائج 19 دسمبر کو سکول ایجوکیشن کو بھجوائے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق 24دسمبر کو صوبائی سطح پر سٹیم مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا،سٹیم مقابلوں میں جتنے والے طلباوطالبات کے اعزاز میں تقریب لاہور میں رکھی جائے گی۔
پہلی پوزیشن والے طلباء کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا،دوسری پوزیشن کو 75 ہزار اورتیسری پوزیشن پر 50ہزار روپے انعام ملے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سٹیم مقابلوں کے نتائج کیلئے کمیٹیاں بنادی۔