ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان پاکستان کو 9.91 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

جاپان پاکستان کو 9.91 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: پاکستان اورجاپان کے درمیان گرانٹ پراجیکٹ پر دستخط ہوگئے جس کے تحت جاپان 9.91 ملین ڈالر کی ایڈ فراہم کرے گا۔

  ترجمان اقتصادی امورکے مطابق یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت پر خرچ کی جائے گی۔

 ترجمان اقتصادی امورکے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے،جاپان کی جانب سے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر تاکانو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کئے، یہ رقم جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔