ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ لاہور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل، انکوائری رپورٹ مکمل

ڈولفن سکواڈ لاہور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل، انکوائری رپورٹ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عادیہ ناز:  ڈولفن سکواڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی جس میں ایس پی ڈولفن سمیت 10 افسران اور اہلکاروں کو کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن سکواڈ کے 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ ان میں سب انسپکٹر ناصر خان، اے ایس آئی شاہد، سخاوت کانسٹیبل، حمزہ، امانت، نقاش اور عرفان سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی گئیں اور ان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مرمت کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا، جس میں 8 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔ پروکیورمنٹ اور ایم ٹی افسران نے ملی بھگت سے اس کرپشن میں حصہ لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افسران نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مرمت کے لیے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی اور ناقص پرزہ جات خریدے۔ اس کرپشن نے عوامی فنڈز کا ضیاع کیا اور عوامی خدمت کے نام پر بدعنوانی کو فروغ دیا۔

انکوائری کمیٹی نے ایس پی ڈولفن زوہیب کے خلاف بھی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی ہے، جس میں ان کی غفلت اور کرپشن میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کارروائی کے بعد مزید انکوائریز اور قانونی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔