وسیم احمد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جس کو مسترد کردیا گیا، حالیہ میٹنگ میں پاکستان میں ہی ڈرافٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے،پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں کرائے جانے کاامکان ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک ڈرافٹ کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے، پاکستان کی لیگ کا ڈرافٹ پاکستان میں ہی مناسب ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہوں گے،اس سے پہلے پی ایس ایل کے چند میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی، پاکستان سپر لیگ کی ڈرارفٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔