ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10؛ ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل 10؛ ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جس کو مسترد کردیا گیا، حالیہ میٹنگ میں پاکستان میں ہی ڈرافٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے،پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں کرائے جانے کاامکان ہے۔

اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا ہے کہ بیرون ملک ڈرافٹ کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے، پاکستان کی لیگ کا ڈرافٹ پاکستان میں ہی مناسب ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہوں گے،اس سے پہلے پی ایس ایل کے چند میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی، پاکستان سپر لیگ کی ڈرارفٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔