ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں من پسنداساتذہ کی بھرتیوں کاانکشاف

پنجاب یونیورسٹی میں من پسنداساتذہ کی بھرتیوں کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سامنے آگئی،مالی سال2022-23میں شیخ زید اسلامک سنٹر نے 26اساتذہ بھرتی کئے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی نے بھرتی کا کوئی اشتہار نہیں دیا، اساتذہ کی تعلیم،تجربے،عمرکی حدکونظر اندازکرتےہوئےامیدوار فائنل کئے گئے،سلیکشن کمیٹی نےامیدواروں کوفائنل کرنےکےمنٹس کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا، غیر قانونی بھرتی اساتذہ کو ماہانہ 43لاکھ سے زائد تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی،مختلف اساتذہ 4سے9ماہ کی تعیناتی کے دوران صرف15سے21روز یونیورسٹی آئے۔
26اساتذہ کوبطورویزٹنگ فیکلٹی بھرتی کیا گیا،ویزٹنگ فیکلٹی کےاساتذہ کو2سے4لاکھ فی کس ماہانہ تنخواہ بھی ادا کی گئی، اساتذہ کی بھرتی غیرقانونی،بھرتی کاعمل شفاف نہیں تھا، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے پرکوئی جواب جمع نہیں کروایا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےاساتذہ کی غیرقانونی بھرتی کی تحقیقات کا حکم دے دیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے،رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔