عثمان خادم : الیکشن کمیشن نے لاہور سمیت پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارے ڈیٹا جاری کردیا۔ پنجاب میں رجسٹرڈ مردو ووٹرز کا تناسب 53 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 47فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 71لاکھ 60ہزار 519 ہے، لاہور میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 37 لاکھ 71ہزار 427 ہے، لاہور میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 33لاکھ 89ہزار 92 ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 54لاکھ 34ہزار 970 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 1 لاکھ 90ہزار 169 ہے جبکہ پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ 44 ہزار 801 ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کا تناسب 53فیصد ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کا تناسب 47فیصد ہے، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے لاہور پہلے، فیصل آباد دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں سب سے کم ووٹرز مری ضلع میں رجسٹرڈ ہیں۔