ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ، خوشی کے موقع پر موت کا پیغام، شہریوں کیلئے اہم خبر

ہوائی فائرنگ، خوشی کے موقع پر موت کا پیغام، شہریوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عادیہ ناز:لاہور پولیس کا ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل ایکشن پلان تیار، نیو ایئر اور کرسمس پر ہاٹ سپاٹ ایریازکے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی سوشل میڈیا پر تشہیرکے خلاف سائبر سکواڈ تشکیل دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ پر قانون حرکت میں آئے گا، ذمہ دار جیل جائیں گے، رواں سال ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش کرنیوالے 831 ملزم جیل جا چکے ہیں۔
ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش کے خلاف 505 مقدمات درج ، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کرتی ہیں، اپنی اور دوسروں کی خوشیاں ماتم نہ بنائیں، ہوائی فائرنگ مت کریں۔